ہومپاکستانعمران نے اشیا کی قیمتوں کے اعداد و شمار تو بتائے تاہم لیٹر اور کلو کا فرق بھول گئے

عمران نے اشیا کی قیمتوں کے اعداد و شمار تو بتائے تاہم لیٹر اور کلو کا فرق بھول گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں مختلف اشیاء کی قیمتوں کے اعداد و شمار تو خوب بتائے تاہم لیٹر اور کلو میں فرق بھول گئے۔

موجودہ حکومت کا اپنے دور حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کے دور میں آٹا پچاس روپے فی کلو تھا لیکن آج کراچی میں آٹا سو روپے لیٹر ہوگیا ہے۔عمران خان اپنے خطاب میں اعداد و شمار بتاتے ہوئے بھی گڑبڑ کر گئے۔

اپنے دورِ حکومت اور موجودہ دورِ حکومت میں ڈیزل کی ایک ہی قیمت بتا کر کہا کہ آج ڈیزل 100 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔