اسلام آباد-اسلام آباد پمز صحت کا بہترین ادارہ ہے اس میں وطن عزیز سے غریب ،ناداراورمستحق مریض اپنا مفت علاج کروانے آتے ہیں ،پمزملازمین بھی خوش قسمت ہیں جو دن رات غریب عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیںمیری کوشش ہوگی کہ آپ کے تمام مسائل حل ہوں کیونکہ اگر اسپتال کا عملہ پرسکون اورمطمئن ہو تو وہ مریض کی بہتر خدمت کرسکتا ہے نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ویلفیئرایسوسی ایشن پمز کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان خیالات کااظہار کیا،نومنتخب جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم ارشاد گجر نے مہمان خصوصی سے چند مطالبات کا ذکر کیا،پمز کالونی میں مارکیٹ بنوائی جائے ہیلتھ رسک الائونس ڈی فریز کیاجائے پمز کے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر ان کے بچوں کو مستقل بھرتی کیاجائے،ایک نیافلیٹ بنوایا جائے راجہ پرویزاشرف نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں پوری کوشش کرونگا آپکے تمام مسائل حل ہوسکیں نومنتخب صدرملک طاہر محمودداعوان نے مہمان خصوصی پمز افسران اورتمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ،تقریب سے ڈائریکٹر اسپتال ڈاکٹر خالد مسعود،تنویرنوشاہی ڈاکٹر فرخ کمال ڈاکٹر ہاشم چوہدری وارث قاری الہ یار اوردیگر مقررین نے بھی خطاب کیا،تقریب میں کمپیئرکے فرائض تنویرنوشاہی نے سرانجام دیئے۔
پمزملازمین کے مسائل حل کروانے کی کوشش کرونگا،راجہ پرویز اشرف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
