اسلام آباد-پیمرا نے بول نیوز اور اے آر وائی نیوز کی نشریات 3روز کیلئے معطل کر دیں،معطلی موثر تارخیری نظام نہ ہونے کی وجہ سے کی گئی ہیں،تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے دو نجی نیوز چینلز اے آر وائی اور بول نیوز کی نشریات 3روز کیلئے معطل کر دی ہیں،دونوں چینلز بغیر کسی موثر تاخیری نظام کے نشریات جاری رکھے ہوئے تھے،واضح رہے کہ اس سلسلے میں پمیرا نے پانچ ستمبر کو احکامات جاری کیے تھے جن کا مقصد اعلی عدلیہ کے فیصلوں اور پیمرا قوانین پر عمل درآمد کر وانا تھا،ان احکامات کے تحت تمام چینلز کو ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ موثر تارخیری نظام اور ایڈیٹوریل بورڈ کے حوالے سے کی گئی پیش رفت اور اقدامات پر اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے،اتھارٹی ان اقدامات کی تصدیق کے بعد براہ راست یا تاخیر سے نشر کرنے سے متعلق احکامات صادر کرے گی،لہذا اس دوران کسی بھی چینل کو براہ راست عوامی تقریبات کی کوریچ کی اجازت نہیں ہوگی،یاد رہے کہ دونوں چینل مسلسل پیمرا قوانین اور احکامات کی خلاف ورزی کر رہے تھے ۔
پیمرا نے بول نیوز اور اے آر وائی نیوز کی نشریات 3روز کیلئے معطل کر دیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
