سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل پر مبینہ تشدد کے خلاف درخواست پر سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ میں شامل ہوں گے۔ خصوصی بینچ آج دن گیارہ بجے درخواست کی سماعت کرے گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو آج ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز گل کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔
شہبازگل پر مبینہ تشددکیخلاف درخواست پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ تشکیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
