Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانپاک امریکہ تعلقات علاقائی معاملات پر مشترکہ سوچ کے عکاس ہیں ، ڈونلڈ بلوم

پاک امریکہ تعلقات علاقائی معاملات پر مشترکہ سوچ کے عکاس ہیں ، ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد(آئی پی ایس )امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا ہے کہ امریکی تاریخ، لٹریچر،خارجہ پالیسی کے حوالے سے تقریب میں شرکت باعث فخر ہے،رواں برس پاک امریکہ تعلقات کے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں،دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور شراکت داری باہمی علاقائی معاملات پر مشترکہ اپروچ کی عکاس ہے۔اسلام آباد میں پاک امریکا تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے کہا کہ افغانستان نے پاک امریکہ تعلقات میں مشترکہ اہداف اور پالیسی کا موقع دیا،صدیوں سے ترقیاتی امداد،سکولوں،ہسپتالوں جی تعمیر تاریخی ورثہ کے تحفظ میں تعاون جاری رہا ،امریکہ کے ایکسچینج پروگراموں سے فارغ التحصیل ہزاروں پاکستانی طلبہ کا ایک فعال نیٹ ورک موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلابوں سے پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد متاثر ہوئی،میں اور امریکی سفارتخانہ متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں،ہم نے ا نسانی امداد میں 53 اعشاریہ1 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کی،اس کامقصد، شیلٹر، پینے کے پانی، خوراک، صحت عامہ کی سہولیات متاثرین کو فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کو لاکھوں ڈالرز کی ویکسین فراہم کی کہ وہ کامیابی سے کورونا وبا کا مقابلہ کر سکے،بزنس لیڈرز کی تربیت سے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں بہتری آئی ہے،پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے،جولائی میں ہم نے 189 پاکستانیوں کے ایک بڑے گروپ کو فل برائٹ سکالرشپ پر امریکہ بھیجا۔امریکی سفیر نے کہا کہ گزشتہ 75 برس میں 45 ہزار پاکستانیوں نے امریکہ تعلیم و تربیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ باہمی تعلقات کی 75 ہویں سالگرہ ایک سٹاپ ہے جہاں سے مزید آگے بڑھنا ہے،ہم اگلے 75 برس کا سوچیں تو یہ ایک نیا دروازہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔