Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کا فیصلہ

پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر ملک بھر میں احتجاج مظاہروں اورچیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف لائحہ عمل طے کرلیا۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویزخٹک کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں سینئر ترین قیادت اسدقیصر،نورالحق قادری ،اعظم سواتی ،علی امین گنڈاپور،عمر ایوب ،شہریار آفریدی ،عاطف خان ،شوکت یوسفزئی ،شہرام ترکئی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاگیا۔
صوبائی وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند اور امپورٹڈ حکومت کی رخصتی تک دھرنا دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پارٹی رہنماں کے خلاف قائم جھوٹے وبے بنیاد مقدمات کی مذمت کرتے ہیں۔
حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور پارٹی منظم کرنے کے لیے عمران خان نے بھی پارٹی عہدیداروں و یوتھ کے صوبائی صدور کا اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔