اسلام آباد(نیوزڈیسک)گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے 7.5 ملین ڈالر کی امدادی رقم کی فراہمی،حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں میں معاونت کے لیے موجودہ گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،
گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے صحت کے مراکز اور زچگی و دیکھ بھال کی سہولیات کے لیے بھی اضافی امداد کا اعلان کیا گیا ہے ۔
فاونڈیشن کا پولیو پروگرام 1200 ہیلتھ کیمپس کو معاونت فراہم کرے گا
ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور ایمرجنسی کیش ٹرانسفر کی مد میں چارملین ڈالر کی گرانٹ ،بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن نے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے تقریبا 7.5 ملین ڈالر کی انسانی امداد کا اعلان کیا ہے،
فاونڈیشن نے حکومت پاکستان کی امدادی سرگرمیوں کو معاونت فراہم کرنے اپنی موجودہ گرانٹس کے مصارف کو ازسر نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر کرسٹوفر الیس سفیر پاکستان مسعود خان کو لکھے گئے خط میں ان اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فاونڈیشن پولیو پروگرام کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آغا خان یونیورسٹی کی جانب سے چلائے جانے والے 1200 ہیلتھ کیمپوں کی بھی مدد کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ فاونڈیشن تین زچگی ہسپتالوں کے لیے مزید امداد بھی فراہم کرے گی تاکہ ایسے ہسپتالوں کہ جن میں بے گھر ہونے والی خواتین کی دیکھ بھال کا بوجھ زیادہ ہے وہاں زچگی سے متعلقہ سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
سفیر پاکستان کو لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ فاونڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی سبسڈی اور کیش ٹرانسفر کی مد میں چار ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے۔
کرسٹوفر الائیئس نے بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا۔
بل اینڈ میلنڈا گیٹس فانڈیشن گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر نے خط میں لکھا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب ایک قومی المیہ ہے جو کہ دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا پاکستانی عوام ، ان کے گھروں اور انکی زمینوں پر سیلاب کے تباہ کن اثرات انتہائی غم انگیز ہیں ۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے مشکل اور ضرورت کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کرنے پر فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا
گلوبل ڈیولپمنٹ کے صدر الائیسنے مشکل حالات میں پاکستانی عوام کی ہمت کو سراہا اور دوبارہ زندگی شروع کرنے کے سفر میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سفیر پاکستان مسعود خان نے 26 اگست 2022 کو شریک چیئر مین بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن ، بل گیٹس کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے بل گیٹس کو سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا تھا
سفیر پاکستان نے خط میں بتایا تھا کہ یہ سیلاب ماحولیاتی تبدیلی اور موسم کی شدت کی وجہ سے آیا ہے
خط میں انہوں نے کہا تھا کہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن نے صحت کے شعبے اور بحرانوں کے حوالے سے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے
فانڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ امداد کا حوالہ دیتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی عوام 2010 کے سیلاب کے دوران فانڈیشن کی جانب سے کی جانے والی ا مداد اور 700,000 ڈالر کے فراخدلانہ عطیہ کو نہیں بھولے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر قابو پانے اور متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنے کی ہماری کوششوں میں فاونڈیشن کی جانب سے فراہم کردہ فوری امداد قابل تحسین ہوگی۔
گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے بڑی امداد کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
