Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانعمران خان کا عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے پہلے بڑا فیصلہ

عمران خان کا عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے پہلے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا۔عمران خان نے عام انتخابات کے میدان میں اترنے سے پہلے بڑا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان نے پارٹی تنظیموں کو عام انتخابات کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے عام انتخابات کے لئے پارٹی تنظیموں کے ساتھ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر نے کا کام شروع کر دیا ہے۔
سینٹرل پنجاب کے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ، اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
جس میں ،یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز چوہدری اور تنظیمی عہدیداران کی شرکت کی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں حماد اظہر نے کہا کہ عام انتخابات کی تیاری قبل از وقت شروع کر دی گئی ہے، حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ اور عمران خان کریں گے ۔
حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی تنظیمیں اور قیادت امیدواروں کو شارٹ لسٹ کر رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔