اسلام آباد کے 6کرکٹ گرائونڈز کی پچز کے انتظامی معاملات آئوٹ سورس کرنے کا معاملہ ،کرکٹ گرائونڈ کے انتظامی معاملات کی دیکھ بھال کیلئے کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کی گئی ہے۔
ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق تمام کرکٹ گرائونڈز کے ساتھ واک اور جم کی سہولیات بھی ہیں جن کی مکمل دیکھ بھال حکومت کرتی ہے، تمام گرائونڈز میں عوام الناس کا داخلہ و چہل قدمی، اوپن جم سمیت تمام سہولیات مکمل مفت ہیں،گزشتہ کئی سالوں سے گرائونڈز اور کرکٹ پچز بغیر کسی قانون کے چند کلبوں کے زیر انتظام تھیں،اسلام آباد انتظامیہ نے جدوجہد کے بعد 6گرائونڈز غیر قانونی قبضہ سے واگزار کروائے تھے۔ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق چند بااثر کلبوں کے زیر انتظام ہونے کی وجہ سے کرکٹ پچز صرف مخصوص لوگوں کے زیر استعمال رہتی تھیں،گزشہ آٹھ سال سے کلب اپنے طور پر میچز کرواکے فیس وصول کرتے رہے مگر گرائونڈز پر کچھ خرچ نہ کیا،انتظامی معاملات آئوٹ سورس کرنے سے کوئی بھی کلب یا ٹیم با آسانی سرکاری ریٹ پر گرائونڈ بک کروا سکے گی،گرائونڈز کے انتظامات ضابطے کے تحت عدالتی احکامات کے عین مطابق آئوٹ سورس کیے جائیں گے۔
ترجمان اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق صرف کرکٹ پچ کی دیکھ بھال کیلئے انتظامیہ میرٹ پر کمپنیوں کی خدمات حاصل کرے گی، کھیلوں کے فروغ اور بہترین انتظامات کی فراہمی کیلئے معقول فیس کا تعین بھی انتظامیہ کرنے کی مجاز ہے،کرکٹ پچز کی آمدن سے پورے پارک اور کلب کی دیکھ بھال کی جا سکے گی،کچھ میڈیا پر سپریم کورٹ کے کیس کا حوالہ قطعی طور پر اس سے مطابقت نہیں رکھتا،عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتی رٹ برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
اسلام آباد کے 6 گراوُنڈز کے انتظامی معاملات آوُٹ سورس کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
