اسلام آباد(سب نیوز)عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا اضافے کا اثر عوام پر فوری منتقل کرنے کا فیصلہ ، حکومت نے پیٹرول 5 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب یومیہ بنیاد پر فیصلہ ہوگا ۔ فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 310.71روپے سے بڑھ کر 315.71 روپے ہوگئی جبکہ فی لیٹر ڈیزل 323.30 روپے سے بڑھ کر 353.30 روپے کردیا گیا، وزارت پیٹرولیم نے نوٹی فیکیشن جاری کردیا ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا ۔
وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 5روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر اضافے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
