غربت کے خاتمے کے منصوبے میں صوبے کے پسماندہ علاقے نظر انداز ، مرغبانی کے منصوبے کے پہلے سال 19 اضلاع میں ایک مرغی بھی تقسیم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے
ذرائع کے مطابق ضلع مہمند،وزیرستان،اورکزئی،دیر،چترال،ایبٹ آباد،تورغر،کوہستان ،بٹگرام اور شانگلہ مرغیوں کی تقسیم میں نظر انداز، مرغبانی سکیم کے تحت فی خاندان کو 1050 روپے کے عوض 5 مرغیاں اور 1 مرغا دیا جاتا ہے
2019سے 2021کے دوران ضلع مہمند میں صرف 2700 مرغیاں تقسیم کی گئی، صوابی میں 2449 ، بنوں میں 1493،لکی مروت میں1328،ضلع کرم میں2440 مرغیاں تقسیم کی گئی، اورکزئی میں1822،ایف آر ڈی آئی خان میں اب تک صرف 840،بونیر میں1428،تورغر میں 1158 مرغیاں تقسیم کی گئی ،کوہستان کے ہزاروں رہائشوں کے تینوں اضلاع میں صرف 574 مرغیاں تقسیم کی گئی ہے، سابق قبائلی اضلاع میں اب تک 19ہزار 386 مرغیاں تقسیم کی جاسکی ہے

مرغبانی کا منصوبہ ،خیبرپختونخوا کے 19 اضلاع میں ایک مرغی بھی تقسیم نہ ہونے کا انکشاف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
