راولپنڈی،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، ہمارے کسی قسم کے کوئی بیک ڈوررابطے نہیں ہورہے ،سیاست کیساتھ ہمارا تعلق نہیں ہے ،اس بارے میں کمنٹس کرنیوالوں کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، دکھا دیں کون کس کو کال کررہا ہے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ ہمارے پاس داخلی وخارجی سلامتی کا بڑا فریضہ ہے جسے باخوبی ادا کررہے ہیں، بغیرشواہد اورتحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کوبھی سوٹ نہیں کرتا لہذا اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہونا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہابھارت دنیا میں بہت حد تک بے نقاب ہو چکا ہے اس حوالے سے پچھلی پریس کانفرنس میں بہت سے شواہد سامنے رکھے۔کے ٹو پرلاپتہ کوہ پیماؤں کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بتایاعلی سدپارہ قوم کے ہیرو ہیں، کوہ پیماؤں کے سرچ آپریشن میں کوئی کمی نہیں آن دیںگے۔
پاک فوج نے سیاسی رابطوں سے صاف انکارکردیا،کسی قسم کی سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔