Friday, November 8, 2024
ہوماسلام آبادپی ایچ پی کی ناقص سی این جی سلنڈر اور تیزرفتار گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی

پی ایچ پی کی ناقص سی این جی سلنڈر اور تیزرفتار گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی

راولپنڈی (آئی پی ایس )پنجاب ہائی وے پیٹرول پولیس کے ایس پی راولپنڈی ریجن کے خصوصی حکم پر سردار بابر ممتاز ڈی ایس پی راولپنڈی کی زیر نگرانی پی ایچ پی پوسٹ قائداعظم کالونی راولپنڈی کے فرسٹ شفٹ انچارج سہیل ناصر اے ایس آئی نے ناقص سی این جی سلنڈر اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی اور ایک ٹویوٹا ہائی ایس نمبریG-0177کو روک کر چیک کیا گیا جو سی این جی فٹنس پیش نہ کرسکا اور گاڑی اوولوڈ بھی تھی جس کے ڈرائیور عامر شہزاد ولد نور محمد کے خلاف زیر دفعہ 285/286ض ف اور زیر دفعہ 279ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔