Sunday, July 21, 2024
ہومپاکستانچین کی طرف سے پاک فوج کیلئے کورونا ویکسین کا عطیہ

چین کی طرف سے پاک فوج کیلئے کورونا ویکسین کا عطیہ

راولپنڈی ،پاک افواج کیلئے دوست ملک چین کی جانب سے دی گئی کورونا ویکسین قوم کے مسیحاؤں کے نام کردی گئی۔ چین نے افواج پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کا عطیہ دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے چین کی طرف سے فراہم کردہ کورونا ویکیسن ہیلتھ ورکرز کو دے دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فضائیہ کا الیوشن 78 ٹرانسپورٹ طیارہ ویکسین پاکستان لایا اور پاک فوج چین کی طرف سے ویکسین لینے والی پہلی فوج ہے۔ترجمان کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے ویکسین پاک فوج کے حوالے کی گئی۔ ویکسین حوالے کرنے کی تقریب میں سرجن جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان کے چین میں ڈیفنس اتاشی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو فراہم کی جائے گی اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔