Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستانکشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

کشمیر میں انسانی المیے کو ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہادر کشمیریوں کوسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسزکے بدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کررہے ، کشمیر میں انسانی المیے کوختم کرنیکا وقت آگیا ہے۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا ہے۔آرمی چیف نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادرکشمیریوں کوحق خودارادیت کی جدوجہدپرسلام پیش کرتے ہیں،کشمیری قابض بھارتی فورسزکے مظالم کے سامنے سینہ سپرہیں ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فورسز کے بدترین لاک ڈان اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں،اس انسانی المیے کوختم کرنیکاوقت آگیاہے، جموں و کشمیر کے مسئلے کو عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔