Tuesday, September 17, 2024
ہومپاکستاناثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع

اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع

لاہور،احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کردی۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کی، لیگی رہنما خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے مقف اختیار کیا کہ تحقیقات جاری ہیں، جلد ریفرنس فائل کردیا جائے گا۔عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18فروری تک توسیع کردی۔پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ سعد رفیق کی اسمبلی اجلاس میں مصروفیت کے باعث حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا جبکہ گواہ تحصیلدار اسلم گجر پر جرح مکمل کرلی گئی۔عدالت نے ریفرنس کے گواہ اعظم ترین، محمد بخش انصاری اور شوکت علی اظہر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11فروری تک ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔