Saturday, September 7, 2024
ہومشوبزمعروف بھارتی اداکارعامر خان کاموبائل فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

معروف بھارتی اداکارعامر خان کاموبائل فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی،بھارتی اداکار عامر خان نے وقت ضائع ہونے کی وجہ سے موبائل فون استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار عامر خان نے اپنے نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک موبائل فون استعمال نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے وقت ضائع ہوتا ہے۔عامر خان کا خیال ہے کہ شوٹنگ کے دوران بار بار موبائل فون استعمال کرنے سے توجہ بٹتی ہے اور وقت ضائع ہوتا ہے تاہم بغیر موبائل فون سے پوری توجہ فلم پر مرکوز رہے گی۔عامر خان اس وقت بھی اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاحال انہوں نے بریک لیا ہوا ہے اور اپنے دوست کی فلم کوئی جانے نہ کے ایک گیت کی راجستھان میں ریکارڈنگ میں مصروف ہیں۔فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز تک عامر خان کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی ان کی ٹیم سنبھالے گی جبکہ اہلخانہ کو بھی منیجر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان دوسرے اداکاروں کی طرح کبھی بھی سوشل میڈیا پرسن نہیں رہے اور وہ اپنی فلموں میں اداکاری کے ذریعے اپنے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔فلم لال سنگھ چڈھا میں عامر خان کرینہ کپور کے ہمراہ اسکرین پر نظر آئیں گے اور یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔