Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران سے متعلق اہم فیصلہ

پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران سے متعلق اہم فیصلہ

25 مئی کے پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کارکنوں پر تشدد کرنے والے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے 25 مئی کے لانگ مارچ میں کارکنوں پر تشدد کرنے والے لاہور کے ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز کو فوری ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر ایس ایچ اوز کو ہٹانے کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے نئے ایس ایچ اوز لگانے کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 25 مئی کو لاہور کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں حصہ لیا تھا اور پرویز الہٰی کی حکومت قائم ہونے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ذمے دار پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی ہدایات کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب حکومت نے 25 مئی کو پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد میں ملوث افراد کی گرفتاری کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔