پاکستان کی پہلی این ٹائنی ای چپ لانچ کردی گئی،
پروجیکٹ ہیڈ ڈاکٹر ریحان احمد کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ میں پہلا مائیکرو پروسیسر بنایا ہے
۔تفصیلات کے مطابق نسٹ یونیورسٹی میں پاکستان کی پہلی این ٹائنی ای چپ لانچ کردی گئی، نسٹ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ریحان کی سربراہی میں 4 سال میں پروجیکٹ کو مکمل کیا گیا۔پرو ریکٹر ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر رضوان نے بتایا کہ نسٹ نے اس سال پہلی چپ بنا لی ہے ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے پاکستان اور نسٹ کے لیے، اب پاکستان ان ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جہاں یہ پروسیسر بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ نہ صرف نسٹ بلکہ پاکستان کے لیے بھی اہمیت کاحامل ہے، سیمی کنڈیکٹر انڈسٹری سینکڑوں ارب ڈالر کی انڈسٹری ہے۔ڈاکٹررضوان نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیرممالک کیلیے ایسے پروجیکٹس بہت اہم ہیں، پاکستان چپ بنانیمیں خود کفیل ہوگا تو سیکیورٹی کے مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نسٹ پاکستان کی ٹاپ کی یونیورسٹی ہے
