ہومپاکستاناسلام آباد بلدیاتی انتخابات،یونین کونسلز کی تعداد 101کر دی گئی،نوٹیفکیشن سب نیوز نے حاصل کر لیا

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات،یونین کونسلز کی تعداد 101کر دی گئی،نوٹیفکیشن سب نیوز نے حاصل کر لیا

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ، وفاقی کابینہ کی منظور کے بعد گزٹیڈ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، وفاقی دار الحکومت میں یونین کونسلز کی تعداد بڑھا کر 101کر دی گئی،نوٹیفیکشن کے مطابق اسلام آباد کی بلدیاتی حکومت کا نام میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوگا،ایم سی آئی حکومت کا دائرہ کار ضلع اسلام آباد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بنائی گئی دو رکنی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دیدی،جس کے بعد شہر میں یو سیز کی تعداد 101ہو گئی ہے،اس حوالے سے وزات داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ، ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی کابینہ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے اور موجودہ بلدیاتی شیڈول کو معطل کروانے کے لیے کل منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی۔
WhatsApp Image 2022 06 13 at 9.00.31 PM-12

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔