ہومپاکستانپی ٹی آئی دور میں قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ وزیرخزانہ نے بتادیا

پی ٹی آئی دور میں قرض میں کتنا اضافہ ہوا؟ وزیرخزانہ نے بتادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت میں سرکاری قرض 24953 ارب روپے سے بڑھ کر 44366 ارب روپے ہوا۔ .
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں قرض میں ہونے والا اضافہ مجموعی قرضے کا 79 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 71 سال میں شامل تمام قرضوں میں پونے چار سال میں 79 فیصد اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک پر کل قرض واجبات 29879 ارب روپے سے بڑھ کر 53544 ارب روپے ہوگئے۔خیال رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراف کیا تھا کہ قیامِ پاکستان کے بعد ستر برسوں میں جتنا قرضہ لیا گیا، اس کا 80 فیصد نہیں بلکہ 76 فیصد پی ٹی آئی حکومت نے لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔