کراچی(سب نیوز) پاکستان میں عیدالاضحی اوریوم عاشورہ کب ہوگا؟ماہرین فلکیات نےسب کچھ بتا دیا۔
جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ اور فلکیاتی علوم کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ 10 جولائی اتوار کو عید اور عاشورہ محرم 8 اگست پیر کو ہو گا۔
انھوں نے کہا کہ 29 جون کو اسلامی تاریخ بھی 29 ہی ہوگی جب اس روز سورج غروب ہوگا تو چاند کی پوزیشن یعنی آلٹی ٹیوٹ 5 ڈگری سے کم ہوگا اور سورج اور چاند کے ڈوبنے کا دورانیہ(وقفہ) 30 منٹ ہوگا۔
ماہرین کے مطابق اس وقت چاند نظر نہیں آسکے گا چنانچہ یکم ذی الحج یکم جولائی کو اور 10جولائی کو عید الاضحی ہوگی جب کہ یکم محرم 30 جولائی کو اور عاشورہ 8 اگست کو ہوگا۔
