پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔
رضا ربانی کا کہنا تھاکہ علی وزیرکے پروڈکشن آرڈرز جاری کیےجائیں تاکہ وہ بجٹ اجلاس میں اپنےحلقےکی نمائندگی کرسکیں۔ ان کا کہنا تھاکہ علی وزیر 15 ماہ سے زائد عرصے سے زیر حراست ہیں اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت علی وزیر کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپیکرقومی اسمبلی رکن اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں اور بطور ایوان کے کسٹوڈین اپنی اتھارٹی منوائیں۔
