ہومپاکستانسی ڈی اے نے سیکٹر I-15 کے تین سب سیکٹرز میں ترقیاتی کام مکمل کرلئے

سی ڈی اے نے سیکٹر I-15 کے تین سب سیکٹرز میں ترقیاتی کام مکمل کرلئے

وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے)کی انتظامیہ شہر کی تعمیر وترقی بالخصوص سیکٹر ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ سیکٹر I-15 کے تین سب سیکٹرز میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد جلد ہی پوزیشن الاٹیز کے حوالے کردے گا۔واضح رہے سیکٹر I-15 کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 15 سال بعد 5000 الاٹیز کو پلاٹس کا قبضہ دیا جائے گا۔مزیدبرآں سیکٹر I-15/1، I-15/3 اور I-15/4 میں ترقیاتی کاموں کو سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے مکمل کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکٹر I-15 کے ترقیاتی کاموں میں ڈرینج سسٹم، سیورج نیٹ ورک، گلیوں کی تعمیر، سٹریٹ لائٹس، کلورٹس سمیت دیگر رہائشی سہولیات شامل ہیں۔ جلد ہی کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے الاٹیز کو قبضہ بھی دے دیا جائے گا۔واضح رہے یہ سیکٹر کئی دہائیوں سے ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کے باعث تعطل کا شکار رہا لیکن موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ نے اس سیکٹر میں انتظامی سمیت دیگر مسائل کو حل کر کیڈیولپمنٹ کا کام مکمل کیا۔ اب پلاٹ مالکان جو عرصہ دراز سے اپنے پلاٹس پر گھر تعمیر نہ کرسکے تھے وہ اب اپنے پلاٹس پر گھر تعمیر کرسکیں گے۔ اسی طرح اس سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے شہر میں بڑھتی ہوئی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے سیکٹرز کی آباد کاریوں سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور اسکے ساتھ ساتھ شہریوں کو اعلی معیار زندگی اور معیاری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی میں بھی مزید آسانیاں پیدا ہونگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔