ہومپاکستانتوانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش،سولر پینل کی خریداری کیلئے سہولت پیکج کا اعلان

توانائی بحران پر قابو پانے کی کوشش،سولر پینل کی خریداری کیلئے سہولت پیکج کا اعلان

بجٹ دستاویز کے مطابق 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو سولر پینل آسان اقساط پر قرض دینے کی تجویز ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق ملک توانائی کی شدید قلت کا شکار ہے، ایندھن کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، جس کی وجہ سے تھرمل انرجی مہنگی ہے، renewable energy کو آگے بڑھانا ہی ممکنہ راستہ ہے، لہذا سولر پینلز کی درآمد اور مقامی سپلائی کو سیلز ٹیکس سے استثنی دینے کی تجویز ہے۔بجٹ دستاویز کے مطابق اس کے علاوہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر پینل کی خریداری پر بینکوں سے آسان اقساط پر قرض دلائے جائیں گے، اس سے ماحول دوست طریقے سے بجلی پیدا کرنے کو فروغ حاصل ہو گا، اور درآمد شدہ مہنگے تیل اور گیس کے استعمال میں کمی واقع ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔