وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کا مودہ سب نیوز نے حاصل کر لیا ،تقریر کے نکات کے مطابق روان مالی سال 5100 ارب روپے کا خسارہ ، بجلی کا گردشی قرضہ 2500 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے گیس کا گردشی قرضہ 1400 ارب روپے تک پہنچ چکا ، 40 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو 2ہزارماہانہ دیا جائیگا، 2 ہزار دینے کے فیصلے کا اطلاق جون سے ہوگا، حکومتی اقدام سے 8 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا، پنشن کی مد میں 530 ارب روپیکا تخمینہ ہے ، جی ڈی پی 67 کھرب سے بڑھا کر 78عشاریہ 3 کھرب ہوجائیگا، جی ڈی پی کا مجموعی خسارہ 8عشاریہ آئندہ مالی سال میں افراط زر 11عشاریہ 5 فیصد پر لایا جائیگا، برآمد 35 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات کیے جائینگے ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ بجٹ کا حجم 95 ہزار 2 ارب روپے ہوگا، ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے مختص، بینظیر انکم اب ایک کروڑافراد کو فنڈ دے گا






























