ہومپاکستانشریف اور زرداری گینگ صرف لوٹ مار کا تجربہ رکھتے ہیں،عمر سرفراز چیمہ

شریف اور زرداری گینگ صرف لوٹ مار کا تجربہ رکھتے ہیں،عمر سرفراز چیمہ

لاہور(نیوز ڈیسک ) سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جب آئے روز مہنگائی ہو رہی ہے تو سالانہ بجٹ بونس مہنگائی کا فرمان بن گیا ہے ،شریف اور زرداری گینگ معاشی ترقی، مہنگائی پر کنٹرول کی بجائے صرف لوٹ مار کا تجربہ رکھتے ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مخالفین کو مہنگائی اور چوری پر احتجاج سے روکنے کے لیے نئے جھوٹے پرچے اور وارنٹ جاری کئے جارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔