ہومپاکستانق لیگ ٹوٹنے کا عمل شروع،چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہی نے پارٹی چھوڑ دی

ق لیگ ٹوٹنے کا عمل شروع،چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہی نے پارٹی چھوڑ دی

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے چھوٹے بھائی چوہدری وجاہت کے صاحبزادے حسین الہیٰ نے ق لیگ چھوڑدی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری حسین الہیٰ نے اعلان کیا کہ ‘ق لیگ کے ساتھ اپنا سیاسی سفرختم کررہا ہوں، ہمیشہ یہ ہی کہا ہے میرے لیے میرا ملک سب سے پہلے ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جماعت میں نہیں رہ سکتا جو شہبازشریف کو سپورٹ کرتی ہے۔ حسین الہیٰ نے کہا کہ مستقبل کی سیاست کا فیصلہ مونس الہیٰ کے ساتھ کروں گا۔
Capture 9

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔