محکمہ خوراک اور فلارملز کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب بھر کی فلار ملز نے عوامی مفاد میں ہڑتال ختم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر فوڈ اور فلارملز ایسوسی ایشن کیرہنماں کی ملاقات ہوئی جس میں محکمہ خوراک نے فلارملز کے مطالبات تسلیم کر لیے اور آئندہ مشاورت سے لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں طے پایا کہ فلار ملز کل سے معمول کیمطابق سرکاری گندم کی پسائی کر کے آٹاسپلائی کریں گی جب کہ فلارملز کی چیکنگ کیلئیمتفقہ ایس اوپیز اور طریقہ کاروضع کیاجائیگا۔ ضلعی انتظامیہ اورفوڈاسٹاف نئیایس اوپیزکیتحت فلارملزکی چیکنگ کریگا۔ آٹیمیں نمی اوروزن چیک کرنے کیلئے 10 تھیلوں کاوزن لیاجائیگا۔ ضلعی انتظامیہفلمزویب پورٹل کیڈیٹاسیدکانوں کی چیکنگ کریگی۔ محکمہ خوراک نجی گندم سے تیار آٹیکی صوبوں کوترسیل کیلئے پرمٹ جاری کرے گا۔
