ہومپاکستانمصدق ملک نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں وقت لگنے کی وجہ بتادی

مصدق ملک نے آئی ایم ایف سے معاہدے میں وقت لگنے کی وجہ بتادی

حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مصدق ملک نیعالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے میں وقت لگنے کی وجہ بتادی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں وقت اس لیے لگ رہا ہے کہ ہم ہر چیز ماننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کے پیٹرول الاونس پر 40 فیصد کٹوتی کی ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے سابقہ دور میں قطر سے ایل این جی کا معاہدہ انتہائی کم نرخوں پر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 40 ہزار سے کم تنخواہ والے افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔