ہومدلچسپموبائل پر گیم کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

موبائل پر گیم کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں 16 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر موبائل پر گیم کھیلنے سے منع کرنے پر ماں کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے سے قبل ماں بیٹے میں جھگڑا ہوا تھا کیونکہ بیٹا کثرت سے موبائل پر گیمز کھیلتا تھا اور واقعے کے روز خاتون نے اس کو گیمز کھیلنے سے منع کیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکے نے والدہ کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

واردات میں لڑکے نے اپنے والد کا پستول استعمال کیا جو لائسنسڈ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے بعد لڑکے نے لاش کو گھر میں ہی چھپا دیا اور 2روز تک اپنی نو سالہ بہن کے ساتھ گھر میں موجود رہا۔لاش کی بُو پر قابو پانے کے لیے ملزم نے ایئرفریشنر کا استعمال کیا۔لڑکے نے اپنی چھوٹی بہن کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قتل کے حوالے سے کسی کو نہ بتائے۔جرم کے بعد لڑکے نے ایک فرضی کہانی گھڑی اور اپنے والد کو بتایا کہ اس کی ماں کو الیکٹریشن نے گولی ماری ہے جس کو گھر میں کسی کام کے لیے بلایا گیا تھا۔

لڑکے کے والد کا تعلق فوج سے ہے اور آج کل ان کی پوسٹنگ مغربی بنگال میں ہے۔لکھنؤ پولیس کے کا کہنا ہے کہ ’لڑکے کے والد نے یہی کہانی پولیس کو بتائی کہ الیکٹریشن نے ان کی اہلیہ کو گولی ماری ہے، تاہم جب تحقیقات شروع کی گئیں تو پتہ چلا کہ اصل بات کچھ اور ہے، اس لیے لڑکے کو حراست میں لیا گیا۔‘ان کے بقول ’پولیس کی جانب سے سوال جواب کے بعد لڑکے نے اعتراف جرم کر لیا جبکہ مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔‘

https://palegoldenrod-eagle-533514.hostingersite.com/nawaz-shairf-maryam-nawaz/

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔