ہومUncategorizedبی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، وزیراعظم کی شدید مذمت

بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، وزیراعظم کی شدید مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریمﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بارہا کہہ چکے ہیں فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پا مال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے، ہمارے لیے نبی کریمﷺ کی محبت سے بڑھ کر اور کچھ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسلمان نبی کریمﷺ کی محبت اور ناموس کے لیے اپنی جان قربان کرسکتے ہیں۔

Capture 4

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔