ہومپاکستانوزرا اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس، ٹیلی فون کے بلوں میں کٹوتی کی تجویز

وزرا اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس، ٹیلی فون کے بلوں میں کٹوتی کی تجویز

اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع کردیا۔ حکومتی ذرائع کا کہناہیکہ وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے جب کہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہیکہ تمام وزارتوں میں افسران کے لیے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب نے کابینہ اراکین کے پیٹرول پر 40 اور کے پی نے 35 فیصد کٹ لگایا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔