ہومپاکستاننئے بجٹ میں آبی مسائل،تعلیم ،ٹیکنالوجی، نوجوان ترجیح ہیں،احسن اقبال

نئے بجٹ میں آبی مسائل،تعلیم ،ٹیکنالوجی، نوجوان ترجیح ہیں،احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاہے کہ نئے مالی سال میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام ( میں آبی وسائل کی ترقی ، بنیادی ڈھانچہ میں بہتری ، ٹیکنالوجی، نوجوانوں اور بلوچستان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے سالانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ اور صوبائی و وفاقی وزارتوں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن و وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن لیگ کی حکومت نے 2017 میں 1000 ارب روپے کا پی ایس ڈی پی کا بجٹ چھوڑا جو بدقسمتی سے 500 ارب تک رہ گیا۔ انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے ضمن میں 2000 ارب روپے مالیت کے جاری منصوبوں کی سفارشات پیش ہوئیں جبکہ بجٹ کا حجم 700 ارب روپے ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ چار سالوں میں ایسے منصوبوں کو بھی پی ایس ڈی پی کا حصہ بنا دیا گیا جو وفاق کے دائرہ کار میں نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال میں سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں آبی وسائل کی ترقی ، بنیادی ڈھانچہ میں بہتری ، ٹیکنالوجی، نوجوانوں اور بلوچستان پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سیکرٹری منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ نے اپنے خطاب میں اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ آج کا اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔