ہومپاکستانپی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد،قائمہ کمیٹی داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب

پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد،قائمہ کمیٹی داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آباد(سب نیوز)پی ٹی آئی کے کارکنان پر تشدد کا معاملہ ،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ۔
qq1
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء کیخلاف وحشت ناک پرتشدد کارروائیاں کاسینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے اور کمیٹی چیئرمین سینیٹر محسن عزیز نے 31 مئی کو قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جومنگل کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم نمبر ۱ میں منعقد ہوگا۔

 

qq2

کمیٹی کی جانب سے سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام کو بھی نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کمیٹی نے چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کیا ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔