ہومپاکستانچور اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل مذاکرات نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے، شیخ رشید

چور اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل مذاکرات نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چور اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل مذاکرات نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 مئی اسلام اباد کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، سویلین بیٹیوں اور بیٹوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو ڈٹے رہے اور آزادی کی تحریک میں اپنا حصہ ڈالا، بھارت نے 30 روپے پیٹرول سستا کیا ہے اور امپورٹڈ حکومت نے 30 روپے پیٹرول مہنگا کیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیب اور الیکشن میں ترامیم کے بعد قوم کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ لوگ اپنے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے کیسز ختم کروانے آئے ہیں، جب 11 سیاسی پارٹیوں کے چور سیاست دان قبضہ گروپ ایک شخض عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوجائیں تو مسئلے کا حل کبھی مذاکرات سے نہیں قربانیوں سے نکلتا ہے، ایک ووٹ کی اکثریت کا فرد جرم زدہ شہباز وزیراعظم اور 1 ووٹ کی اکثریت کا فردجرم زدہ بیٹا چیف منسٹر ہے، یہ 22 کروڑ عوام کے منہ پہ سیاسی تمانچہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔