زرمبادلہ کے ملکی ذخائر16.149 ارب ڈالرہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 20 مئی 2022 کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 10.088 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس 6.061 ارب ڈالرتھا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران بیرونی قرضہ کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 75 ملین ڈالرکی کمی ہوئی
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں کمی،16.149 ارب ڈالر رہ گئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
