ہومپاکستانعمران نیازی منفی سیاست چھوڑیں،معیشت پر تعاون کریں ، احسن اقبال

عمران نیازی منفی سیاست چھوڑیں،معیشت پر تعاون کریں ، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک کومشکل صورتحال سے نکالیں گے،

الیکشن اپنی مقررہ مدت پر ہوں گے، عمران نیازی منفی سیاست چھوڑ کر چارٹرآف اکانومی پربات کریں، عمران خان ملک کو کھوکھلا کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ،گزشتہ روزاسلام آباد کی سڑکوں پر فسادی مارچ کیا گیا،پاکستان جب بھی ترقی کاسفرشروع کرتا ہیعمران خان دھرنے شروع کر دیتیہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست کی قیمت 22کروڑ عوام ادا کر رہے ہیں ،عمران خان کے مارچ کی وجہ سے یاسین ملک کی سزا کیخلاف آواز بلند نہیں کی جا سکی۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے عمران خان نے 25مئی کا کیوں انتخاب کیا؟ بھارت نے 25مئی کو یاسین ملک کو سزا سنانی تھی،عمران خان کی سیاست نے ہمیشہ دشمنوں کو فائدہ پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مقصد پورا ہوا عمران خان آرام سیگھر جاکر بیٹھ گئے،عمران خان نے پہلے بھی معیشت پر وار کیا تھا،عمران خان معیشت تباہ کرکے گئے۔انہوں نے کہا کہ کل اسلام آبادمیں عمران خان نے فسادی سیاست کی ، دھرنے کی کال سے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے قوم پوچھنا چاہتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان فارن فنڈنگ کیس کا حساب نہیں دے رہے،عمران خان کو پیسے دینے والے اپنا ایجنڈا بھی پورا کراتے ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کل عمران خان کارکنان کو چھوڑ کر بنی گالا جاکر سوگئے، سوال یہ ہیکہ عمران خان نے25مئی کا دن کیوں چنا، عمران خان ملک دشمنوں کیلئیسرگرمیاں کرتیہیں، پہلے بھی 14 اگست کیموقع پر دھرنا شروع کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کوبھارت نے یاسین ملک کوسزادیناتھی، اس موقع پرعوام نییکجہتی کامظاہرہ کرناتھا، عمران خان نیبھارت کیخلاف احتجاج روکنیکیلئیکال دی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنا مقصد پورا کر کے گھرجا کرسوگئے، عمران خان فارن فنڈنگ کیس میں جواب نہیں دیتے۔انہوں نے کہا عمران خان نے 4 سال میں تباہی پھیردی ہے،معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا،قومی اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور اب کہہ رہے ہیں کہ میں نے ملک کو ترقی کی سمت پر گامزن کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران نیازی دشمن کا ایجنڈا پورا کر رہا ہے، فوج، عدلیہ سیاست سے بالاتر ہیں، عمران نیازی منصوبہ بندی کے ذریعے اداروں کو پولرائز کرنے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، فوج کی فیملیز کواحتجاج میں دعوت دے کرکیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔