اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کارکن اور پولیس آمنے سامنے،پولیس نے قیدی وین منگوا لیں۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے کےاعلان کے بعد ڈی چوک کو چاروں اطراف سے کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا۔ڈی چوک کی طرف آنے والے تمام راستے بھی سیل کر دیے گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کے لیے مختلف شہروں میں سڑکوں پر کنٹینرز اور ٹرک کھڑے کر دیے گئے ہیں۔جی ٹی روڈ اور موٹر ویز پر رکاوٹیں لگا کر لاہور اور پشاور سے اسلام آباد جانے وا لے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔فیض آباد انٹرچینج راولپنڈی بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی کارکن اور پولیس آمنے سامنے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
