ڈیووس(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت کی ۔اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستانی تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات، ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بلاول بھٹو نے سرمایہ کاروں کے سامنے پاکستان میں تجارتی و صنعتی مواقعوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔وزیرخارجہ کے ہمراہ پاکستان بریک فاسٹ میں وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر ،پاکستان بریک فاسٹ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنرشب قاسم نوید قمر بھی موجودتھے۔
وزیر خارجہ کی ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر پاکستان بریک فاسٹ میں شرکت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
