پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے ۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان اب سے کچھ دیر میں ولی انٹرچینج پہنچ رہے ہیں شہباز گل نے کہا کہ عمران خان ولی انٹر چینج سے حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کریں گے،تمام کے پی کے غیور عوام ولی انٹر چینج پہنچیں۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار مردان پہنچ گئے،عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال میں انہوں نے تین لانگ مارچ اور دو دھرنے دیئے، ہم نے کبھی کسی کو پر امن احتجاج کرنے سے نہیں روکا، پوری قوم کو آج نکلنا ہے عمران خان کچھ لمحے میں نکلیں گے۔
https://twitter.com/developingpak/status/1529374590165733376
