ہومپاکستانشیخ رشید کے بیانات میں اشتعال انگیزی ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

شیخ رشید کے بیانات میں اشتعال انگیزی ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے۔اسلام آبادہائی کورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید ایک دفعہ عدالت کے سامنے پیش نا ہو سکے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی، بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔عدالت نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔