ملک میں سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک سال کے بعد 42 ہزار سے نیچے آگیا۔ منگل کو 100 انڈیکس 489 پوائنٹس کم ہوکر 41ہزار 950 ہوگیا،کاروباری دن میں 100 انڈیکس 718 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازار میں آج 16 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کیسودے ہوئے، شیئرز بازار کیکاروبار کی مالیت 5 ارب 46 کروڑ روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار ارب روپے سیکم ہوگئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے کم ہوکر 6990 ارب روپے ہے۔ رواں کلینڈر سال میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6 سو 94 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک سال بعد 42 ہزار سے نیچے آگیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
