ہومپاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جوڈیشل افسران اور ہائی کورٹ افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران کے الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت گریڈ 22 کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار روپے، گریڈ 21 کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار روپے، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور گریڈ 19 کے افسران کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ 18 کے افسران کو 1 لاکھ روپے جبکہ گریڈ 17 کے افسران کو 60 ہزار روپے ماہانہ ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں ہونے والے تمام اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 2026-27 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔