ہومپاکستانسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی مذمت

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی مذمت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کی مذمت کی ہے ۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ احتجاج اور سیاسی سرگرمیاں پر شہری کا حق ہے، حکومت کسی سیاسی جماعت کی سرگرمیوں میں رکاوٹ نہ بنے، کسی سیاسی جماعت کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے، سینئر وکلاء بابر اعوان، فواد چوہدری پشیہ وارانہ سرگرمیوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے گھروں پر مارے گئے چھاپے بلاجواز ہیں،حکومت آئین و قانون کے برخلاف اقدامات سے باز رہے۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔