ہومپاکستانتحریک انصاف کا پولیس ایکشن اور گرفتاریوں کے خلاف بڑا اقدام

تحریک انصاف کا پولیس ایکشن اور گرفتاریوں کے خلاف بڑا اقدام

پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی واثق قیوم نے پولیس ایکشن اور گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں پٹیشن دائر کردی ۔پٹیشن سردار عبدالرازق ایڈوکیٹ نے دائر کی ۔جسٹس امجد، رفیق کچھ دیر میں سماعت کرینگے، حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے پرامن لانگ مارچ کو روکنے کے لیئے پولیس گھروں پر چھاپے اور کارکنوں کو گرفتار کر رہی ہے ۔پٹیشن میں کہا گیا کہ راولپنڈی سے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے گھروں پر بھی رات گئے چھاپے مار کر ہراساں کیا گیا ۔احتجاج ہمارا آئینی وجمہوری حق ہے ۔پارٹی قیادت نے اسلام آباد لانگ مارچ کا پیشگی آگاہ کیا تھا ۔ہمارا احتجاج پرامن ہے چھاپوں اور گرفتاریوں کو فی الفور روکنے کے احکامات جاری کیئے جائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔