Friday, April 24, 2026
ہومپاکستانلانگ مارچ روکنے کیلئے پنڈی یا مرکز سے کوئی فون نہیں آیا، آئی جی پختونخوا

لانگ مارچ روکنے کیلئے پنڈی یا مرکز سے کوئی فون نہیں آیا، آئی جی پختونخوا

خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری نے اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش بے نقاب کردی۔ اپنے بیان میں آئی جی کے پی کا کہنا تھاکہ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے راولپنڈی سے کوئی فون نہیں آیا اور نہ ہی مرکز سے کسی نے رابطہ کیا۔حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو نہ روکنے کا فیصلہ انہوں نے بعض یوٹیوبرز سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر منفی پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔آئی جی کے پی کا کہنا تھاکہ لوگوں کو گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کیلئے ایسی افواہیں اڑائی جاتی ہیں، کے پی پولیس کا سیاست میں عمل دخل نہیں، لانگ مارچ کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کریں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے خلاف 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پشاور سے لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔