راولپنڈی(سب نیوز)نگران حکومت یا گرفتاریاں؟31مئی تک اہم فیصلے ہوجائینگے
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے موجودہ نگران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا،
ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سابق وزیر داخلہ شیخ شید نے پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی حالت پر بات کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نگران حکومت آنی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرول گیس بجلی بڑھانی ہے یا الیکشن کرانے ہیں یا گرفتاریاں کرنی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 200 کا ڈالر اور ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کے لیے عبوری معیشت دان زیر غور ہے۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپنا ڈی جی آیف آئی اے، آئی بی لا کر سارے کیس ختم کروانا، ان حالات پر 31 مئی تک اہم فیصلے ہو جائیں گے۔
