ہومپاکستانکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں،یکم جون تک یہ کام ہو جانا چاہیے ،وزیراعظم برہم

کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں،یکم جون تک یہ کام ہو جانا چاہیے ،وزیراعظم برہم

اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے صوبوں کو گندم کی خریداری کے لیے دئیے گئے اہداف پورے نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون تک خریداری کے اہداف پورے کیے جائیں ۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کو ہر صورت کم قیمت پر آٹا فراہم کرے گی اور غریبوں کو کسی صورت مشکل میں نہیں ڈال سکتے ہم اس ضمن میں کسی قسم کی کمی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کرینگے۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ و فاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے لہذا صوبے یکم جون تک گندم خریداری کے اہداف پورے کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔