اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اورقیادت کیخلاف جو کیا وہ اشتعال انگیز ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ جو امپورٹڈ حکومت نے سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کی قیادت اورکارکنوں کے ساتھ کیا وہ اشتعال انگیز ضرورہے لیکن غیرمتوقع نہیں تھا۔ یہ جرائم پیشہ عناصر کا جتھہ ہے جو ضمانت پرباہر ہے۔ان کا لندن میں بیٹھا سزا یافتہ مافیا باس مخالفین کیخلاف فاشسٹ حربے استعمال کرتا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ جب اقتدار میں تھے تو سپریم کورٹ پردھاوا بولا، ماڈل ٹائون میں قتل عام کیا، ججوں کورشوت دی۔
نواز شریف خود کوامیرالمومینین قراردینے کی کوشش کی۔ یہ جب اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو جمہوریت کا غلط استعمال کرتے ہیں اورتمام جمہوری اقدار مکمل طورپرتباہ کرتے ہیں لیکن لوگ اب ان کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کبھی ان کے جلسے، دھرنے اورریلیاں نہیں روکیں کیونکہ ہم جمہوریت پسند ہیں۔ میں آج سیالکوٹ جاں گا اوراپنے تمام لوگوں سیکہتا ہوں کہ وہ عشا کی نماز کے بعد اس فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنے شہروں اورعلاقوں میں احتجاج کریں۔
